مون سون کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری، کب سے شروع ہوگا؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پنجاب میں طوفانی بارشوں کا منظر
فوٹو دی نیوز

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے 28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ،حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ میں بارش کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب ،چنیوٹ، فیصل آباد، اوراوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 سے31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے اضلاع بشمول ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بھکر میں بارش کا امکان ہے جبکہ خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ اور راجن پور میں بارش کی توقع ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت اس سال 73 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی جا چکی ہیں، جس سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ، چشمہ کے مقام پر نچلے درجے اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے چناب، راوی، جہلم، ستلج کے علاوہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے تاہم بارشوں کے باعث بڑے دریاؤں اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Related Posts