ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں مسلسل تیسرے روز بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جس سے سرمایہ کاروں اور خریداروں کی امیدیں جگ اٹھیں۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی واقع ہوئی اور اس قیمت کا نیا ریٹ 3 لاکھ 56 ہزار 400 روپے ہو گیا۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 257 روپے کی گراوٹ آئی جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 555 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت بھی 235 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 80 ہزار 102 روپے رہ گئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، آج فی تولہ چاندی 60 روپے کم ہو کر 3,963 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 52 روپے گر کر 3,397 روپے پر ٹریڈ ہوئی
عالمی منڈی میں بھی سونا سستا ہوا ہے، جہاں اس کی قیمت 3,340 ڈالر سے کم ہو کر 3,337 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
گزشتہ روز کے سونے کے نرخوں کے تقابلی جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ 24 جولائی کو فی تولہ قیمت تقریبا 5,900 روپے کی واضح کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار روپے تھی جبکہ 25 جولائی کو قیمت 2,300 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے پر بند ہوئی تھی۔ تین دنوں میں مجموعی کمی نے خریداروں کو ریلیف دیا ہے۔