بے حسی کی انتہا کہ انسانیت بھی شرما گئی؛ بوڑھی ماں کو سڑک کنارے مرنے کیلئے چھوڑ دیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ اسکرین گریب)

بھارت کے شہر رام نگری کے علاقے کشن داس پور میں انسانیت کو شرمانے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں سفاک رشتے داروں ایک ضعیف اور بے سہارا خاتون کو رات کی تاریکی میں سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ یہ دل دہلا دینے والا منظر قریبی سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گیا، جو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جب اہل خانہ ایک رکشے میں خاتون کو لائے اور سڑک کے کنارے اُتار کر چپ چاپ واپس چلے گئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مرد اور دو خواتین ضعیف خاتون کو اتارتے ہیں اور جیسے ہی وہ زمین پر بیٹھتی ہیں تینوں افراد خاموشی سے رکشے میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہو جاتے ہیں۔

صبح سویرے جب مقامی رہائشیوں نے خاتون کو تنہا اور بے یار و مددگار سڑک پر بیٹھا دیکھا تو انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ریسکیو کیا اور ایودھیا کے ایک اسپتال منتقل کیا تاہم شام ہوتے ہوتے خاتون جانبر نہ ہو سکیں اور دم توڑ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سوشل میڈیا پر غم و غصے کا باعث بن چکا ہے۔ صارفین نے اسے انسانیت کا جنازہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کی شناخت کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ پولیس نے بھی رکشے اور اس میں موجود افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ واقعہ نہ صرف معاشرتی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ ایک سوالیہ نشان بھی ہے کہ جب اپنے ہی رشتے دار درندگی پر اُتر آئیں تو ایک کمزور اور بے بس انسان کا سہارا کون بنے گا؟ معاشرے کو ایسے مظلوموں کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی تاکہ آئندہ کسی ضعیف ماں کو یوں سڑک پر تنہا مرنے کے لیے نہ چھوڑا جائے۔

Related Posts