گاڑی ہوا میں اچھل کر مکان کی دیوار سے چڑھ گئی؛ وڈیو وائرل ہوگئی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ اسکرین گریب)

بھارت کے معروف شہر حیدرآباد دکن کے نواحی علاقے دنڈگل کے شمبھی پور میں آدھی رات کے وقت ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور ہوا میں اچھلتے ہوئے ایک قریبی مکان کی دیوار پر جا لگی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم کار میں سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔

واقعہ رات تقریباً ایک بجے پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کار کا ڈرائیور ممکنہ طور پر نشے یا نیند کی حالت میں تھا، جس کے باعث گاڑی کا توازن مکمل طور پر بگڑ گیا۔ بے قابو گاڑی پہلے سڑک کے درمیان موجود ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر چھلانگ لگا کر نزدیکی مکان کی دیوار پر چڑھ گئی، جس نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی۔

حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے ریسکیو ٹیموں اور پولیس کو اطلاع دی، جس پر ٹریفک پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ کار کو کرین کی مدد سے نیچے اتارا گیا اور زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ڈرائیور نشے میں تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مقامی شہریوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں پر لاپرواہ اور نشے میں ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

Related Posts