حکومت سے زیادہ اپنوں سے خطرہ؟ عمران خان کے قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بیٹوں، قاسم اور سلیمان خان کی پاکستان آمد کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے، جب ان کی والدہ جمیما گولڈ اسمتھ نے دونوں کو امریکہ سے واپس لندن بلا لیا ہے اور ایک بار پھر پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ مبینہ طور پر عمران خان کی بہنوں اور دیگر قریبی رشتہ داروں سے ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

پاکستان کے معتبر ترین اردو اخبار جنگ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے وابستہ بااثر افراد نے جمیما تک یہ پیغام پہنچایا کہ قاسم اور سلیمان کو ممکنہ خطرات پاکستانی اداروں یا حکام سے کم اور عمران خان کے قریبی خاندان بالخصوص بہنوں سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔

جنگ کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی بہنوں نے نہ کبھی جمیما کو بہن سمجھا اور نہ ہی ان کے بچوں سے خاطر خواہ تعلق رکھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت ان خبروں پر شدید مایوسی کا شکار ہے۔ پارٹی رہنماؤں کو توقع تھی کہ قاسم اور سلیمان خان کی پاکستان آمد سے عمران خان کی رہائی کے لیے 5 اگست سے شروع ہونے والی مہم میں نئی جان پڑ جائے گی، لیکن ان کی عدم شمولیت نے اس منصوبے کو متاثر کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی امریکی شاخ کے دورے کے دوران بھی قاسم اور سلیمان کو خاطر خواہ پذیرائی نہ مل سکی۔ نہ تو پارٹی کے امریکہ میں موجود کارکنان، نہ ہی امریکہ کی انتظامیہ یا روایتی حامی حلقے ان کے استقبال میں پیش پیش نظر آئے۔ اس صورتحال نے پارٹی کے اندر امریکہ میں شدید اختلافات کو جنم دیا ہے جہاں مختلف دھڑے اس ناکام دورے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور دیگر مرکزی رہنماؤں کے بیانات سے واضح ہے کہ پارٹی قیادت شدید دباؤ میں ہے۔ اطلاعات ہیں کہ آنے والے ہفتوں میں پی ٹی آئی کے کئی وفاقی اور صوبائی اسمبلی ارکان کی گرفتاریوں کا خدشہ ہے جس سے پارٹی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

قاسم اور سلیمان کی ممکنہ غیر حاضری اور داخلی کشمکش نے پی ٹی آئی کو ایک نازک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے، جہاں قیادت کو نہ صرف سیاسی دباؤ کا سامنا ہے بلکہ خاندانی محاذ پر بھی شدید تناؤ پایا جاتا ہے۔

Related Posts