پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کا رجحان مثبت رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 599 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
صبح 9 بج کر 45 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 138816اعشاریہ 95 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو گزشتہ سیشن کے 138217اعشاریہ 58 پوائنٹس سے واضح بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔
پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 379اعشاریہ 78 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 138217اعشاریہ 58 پر بند ہوا، جو کہ 0اعشاریہ 27 فیصد کی منفی تبدیلی تھی۔ اس سے پچھلے کاروباری دن انڈیکس 138597اعشاریہ 36 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 60 کروڑ 81 لاکھ سے زائد حصص کا لین دین ہوا جو کہ گزشتہ دن کے 60 کروڑ 94 لاکھ سے کچھ کم تھا۔ حصص کی کل مالیت 23اعشاریہ 523 ارب روپے رہی جو کہ گزشتہ روز کی 31اعشاریہ 624 ارب روپے کی مالیت سے نمایاں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
اس دن کل 479 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 193 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 245 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی، جبکہ 41 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی۔
پروڈ ماڈریٹ انویسٹمنٹ جس کے 5 کروڑ 87 لاکھ سے زائد شیئرز 4اعشاریہ 98 روپے فی شیئر پر ٹریڈ ہوئے، ای الیکٹرک لمیٹڈ کے 5 کروڑ 31 لاکھ سے زائد شیئرز 5اعشاریہ 43 روپے فی شیئر پر ٹریڈ ہوئے،پاک انٹرنیشنل بلک کے 5 کروڑ 17 لاکھ سے زائد شیئرز 10اعشاریہ 06 روپے فی شیئر پر ٹریڈ ہوئے۔
یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے شیئرز کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا، جو 988 روپے فی شیئر کے اضافے کے ساتھ 25498 روپے پر بند ہوئی۔ اس کے بعد نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے شیئرز کی قیمت میں 86اعشاریہ 97 روپے کا اضافہ ہوا اور وہ 7400 روپے پر بند ہوئی۔
دوسری جانب، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ بی کے شیئرز کی قیمت میں سب سے زیادہ کمی واقع ہوئی، جو 3446اعشاریہ 15 روپے کی کمی کے بعد 31015اعشاریہ 32 روپے پر بند ہوئی۔
اس کے علاوہ باٹا پاکستان لمیٹڈ کے شیئرز کی قیمت میں 35اعشاریہ 44 روپے کی کمی ہوئی اور وہ 1650اعشاریہ 89 روپے پر بند ہوئے۔