دیکھئے ویڈیو: گاڑی پانی میں ڈوب جائے تو اپنی جان کیسے بچائیں؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پانی میں ڈوبی ہوئی کار
کار ڈوبنے کا منظر، فوٹو اے بی سی

نیشنل ہائیوے اینڈ موٹروے پولیس نے گاڑی کے گہرے پانی میں چلے جانے اور خود کو بچانے سے متعلق آگاہی ویڈیو جاری کر دی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اگر گاڑی گہرے پانی میں چلی جائے تو فوراً پچھلی سیٹ پر چلے جائیں کیونکہ پانی کے بہاؤ کی وجہ سے گاڑی کے دروازے کھلنا مشکل ہو جاتا ہے۔

گاڑی کا ہیڈ ریسٹ نکالیں اور گاڑی کا پچھلا شیشہ توڑ دیں۔

ویڈیو میں مزید دکھایا گیا کہ گاڑی کا اگلا حصہ بھاری ہوتا ہے، پچھلا حصہ ہلکا ہونے کے باعث تھوڑی دیر تک تیرتا رہتا ہے اور اسی وقت فوراً گاڑی سے باہر آ جائیں۔

واضح رہے کہ منگل 22 جولائی کو اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈںگ کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی اور اس دوران ایک گاڑی کے پانی کے ریلے میں بہہ جانے سے باپ بیٹی ڈوب گئے تھے۔