اے آئی کی دنیا میں انقلاب، آن لائن خریداری سے پہلے مطلوبہ کپڑے پہن کر چیک کرنے کی سہولت لانچ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
اے آئی ماڈلز، علامتی فوٹو

کیا ہی اچھی بات ہوتی نا، اگر آن لائن خریداری سے پہلے مطلوبہ کپڑے پہن کر چیک کرنا ممکن ہوتا؟

گوگل نے اب یہ خواب حقیقت بنا دیا ہے۔ اس نے ایک نیا AI سے چلنے والا ورچوئل ٹرائی آن (virtual try-on) فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو اپنی مکمل جسم کی تصویر کے ذریعے کپڑے چیک کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ نیا ٹول آن لائن خریداری کے تجربے کو زیادہ انٹرایکٹو، ذاتی نوعیت کا اور سہل بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

دو ماہ کی آزمائش کے بعد یہ فیچر اب امریکہ میں فعال کر دیا گیا ہے۔ یہ صارفین کو گوگل سرچ، گوگل شاپنگ اور گوگل امیجز کے پروڈکٹ پیجز پر شاپنگ گراف کے ذریعے ورچوئل طریقے سے کپڑے چیک کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

صارفین کو کسی پروڈکٹ لسٹنگ پر ٹیپ کر کے “try it on” (پہن کر دیکھیں) والے آئیکن کو منتخب کرنا ہوگا اور پھر اپنی مکمل جسم کی تصویر اپ لوڈ کرنی ہوگی۔ اس کے بعد یہ فیچر دکھائے گا کہ منتخب کردہ لباس ان کے جسم پر کس طرح فِٹ ہوگا۔ صارفین ان اسٹائلز کو محفوظ بھی کر سکتے ہیں اور دوسروں سے شیئر بھی کر سکتے ہیں۔

اگرچہ گوگل پہلے بھی ماڈلز پر کپڑے آزمانے کی سہولت فراہم کرتا رہا ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے جب صارفین خود اپنے مخصوص جسم کے مطابق لباس کو آزما سکتے ہیں۔