لیڈی ڈیانا کے کردار کو بوسہ دینا سب سے مشکل لمحہ تھا، ہمایوں سعید کا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kissing Lady Diana's Character Was the Most Difficult Moment, Admits Humayun Saeed
ONLINE

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے حال ہی میں ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے کیریئر کا سب سے مشکل لمحہ نیٹ فلیکس کی مشہور ویب سیریز دی کراؤن کی شوٹنگ کے دوران اُس وقت آیا جب انہیں بوسے کا ایک منظر عکس بند کروانا پڑا۔

ہمایوں سعید نے دی کراؤن کے پانچویں سیزن میں پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کیا تھا جسے برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کا مبینہ محبوب بھی کہا جاتا ہے۔

سیریز میں اداکارہ الزبیتھ ڈبنکی نے لیڈی ڈیانا کا کردار ادا کیا اور ایک سین میں ہمایوں سعید نے انہیں بوسہ دیا لیکن یہ صرف کیمرے کے سامنے کا ایک لمحہ نہیں تھا بلکہ ہمایوں کے لیے ایک کڑا امتحان تھا۔

ہمایوں نے بتایا کہ جب یہ کردار انہیں آفر کیا گیا تو وہ کورونا وائرس کا شکار تھے، بخار 102 تک پہنچ چکا تھا لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور آن لائن آڈیشن ریکارڈ کروا کر ٹیم کو بھیجا۔ بیس دن بعد انہیں سلیکشن کی کال موصول ہوئی اور وہ پروجیکٹ کا باقاعدہ حصہ بن گئے۔

شوٹنگ کے دوران جب بوسے کا سین سامنے آیا تو ہمایوں نے فوراً ٹیم کو خبردار کر دیا کہ پاکستان میں اس نوعیت کے مناظر شاذ و نادر ہی شوٹ کیے جاتے ہیں اور یہ ان کے لیے نہ صرف پیشہ ورانہ بلکہ ذاتی طور پر بھی ایک انتہائی مشکل مرحلہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تو میاں بیوی بھی اسکرین پر فاصلہ رکھ کر بات کرتے ہیں، اس لیے یہ منظر ان کے لیے ذہنی دباؤ کا باعث بن سکتا ہے۔

ہمایوں کے مطابق جب انہوں نے یہ بات ٹیم سے کی، تو سیٹ پر موجود سب افراد چونک گئے اور صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کی۔

ایسے میں الزبیتھ ڈبنکی نے آگے بڑھ کر نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کی بلکہ ایک پیشہ ور ساتھی کے طور پر ان کا اعتماد بحال کیا۔

انہوں نے ہمایوں کو تسلی دی، ان سے خوب تعریفیں کیں، باتیں کیں، حتیٰ کہ ان کے قریب ہو کر انہیں احساس دلایا کہ وہ تنہا نہیں اور یہی انداز ہمایوں کو اس منظر کے لیے تیار کرنے میں کامیاب ہوا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اس بوسے کی ریہرسل سے پہلے ہی انہوں نے سب کو صاف لفظوں میں بتا دیا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا منظر کبھی شوٹ نہیں کروایا اور اس وقت بھی وہ بہت بے چین تھے۔ لیکن پروفیشنل ٹیم، مثبت ماحول اور الزبیتھ کی مدد سے وہ اس مشکل سین کو مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

یہ انکشاف سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جہاں شائقین حیرانی اور دلچسپی کے ملے جلے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ نے ہمایوں کی سچائی اور دیانت داری کو سراہا، تو کچھ نے سوال اٹھایا کہ پاکستانی فنکار عالمی سطح پر کام کرتے ہوئے کس حد تک اپنے اقدار سے جُڑے رہ سکتے ہیں۔

یہ منظر صرف ایک بوسہ نہیں تھا بلکہ ایک ثقافتی کشمکش، ذاتی ہچکچاہٹ اور پیشہ ورانہ چیلنج کا عکس تھا جو ہمایوں سعید نے دیانت داری سے سر کیا اور اسی نے انہیں شوبز کی دنیا میں ایک اور منفرد مقام دلایا۔

Related Posts