مشہور ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت قتل، لاش کہاں سے، کس حال میں ملی؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Famous TikToker Samira Rajput Found Dead
FACEBOOK

گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی لاش ان کے گھر سے پراسرار حالت میں برآمد ہوئی جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

مقتولہ کی لاش کو لوڈر رکشہ کے ذریعے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی معائنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا گیا۔

ورثاء اور قریبی رشتہ داروں کا الزام ہے کہ سمیرا کو اُس کے سابق شوہر علی راجپوت نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں دے کر قتل کیا۔

 

مقتولہ کی بیٹی نے بھی اس الزام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کی والدہ کو زبردستی زہر دیا گیا۔ سمیرا راجپوت نے علی سے تین سال قبل طلاق لی تھی تاہم بتایا جا رہا ہے کہ علی مسلسل اسے دوبارہ شادی کے لیے ہراساں کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ای سیکشن تھانے کی نفری موقع پر پہنچی اور ابتدائی شواہد اکھٹے کیے۔ بعد ازاں سمیرا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس نے علی راجپوت اور اس کے ایک رشتہ دار عدنان راجپوت کو قتل کے شبہ میں حراست میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے اور مقتولہ کو انصاف دلانے کے لیے آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

Related Posts