ہم ٹی وی کا مقبول ڈرامہ راجا رانی اپنی کہانی کی گہرائی، جذباتی کشمکش اور جاندار مکالموں کی وجہ سے ناظرین میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔
جمعرات 24 جولائی کو نشر ہونے والی اس کی 24ویں قسط نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ یہ صرف ایک کہانی نہیں بلکہ ایک جذباتی طوفان ہے جس میں محبت، وفاداری، تقدیر اور ادھورے وعدوں کا ٹکراؤ نمایاں ہے۔
اس قسط میں فیصل قریشی کی سادہ مزاجی اور خاموش قربانیوں نے کردارراجا کو نہ صرف ہمدردی کا مرکز بنایا بلکہ کئی مداحوں کو آبدیدہ بھی کر دیا۔
ان کے ساتھ حنا آفریدی کی رانی کے روپ میں جاندار اور بے ساختہ اداکاری نے ناظرین کے دلوں پر نقش چھوڑ دیا۔
اس قسط کی خاص بات وہ طویل مکالماتی مناظر تھے، جہاں دونوں کرداروں کے درمیان بچھڑنے کی اذیت، پچھتاوے اور محبت کے ادھورے لمحے دکھائے گئے۔
قسط کے آغاز میں ہی ناظرین کو رانی کے ماضی کی وہ قربانیاں دکھائی گئیں جو اس نے راجا کی محبت کو امر کرنے کے لیے دی تھیں، مگر تقدیر کی بازی پلٹ گئی۔
اس قسط میں نہ صرف رومانس بلکہ بے بسی، سماجی دباؤ، عورت کے فیصلے اور مرد کے پچھتاوے کو بھی بہت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا۔ فیصل قریشی اور حنا آفریدی نے ایسی پرفارمنس دی جیسے وہ حقیقی زندگی میں یہی کردار ہوں۔