مصطفیٰ عامر کے قاتل ارمغان کا عدالت میں نیا ڈرامہ؛ مقدمے کی نقول لینے سے انکار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Armaghan booked in new case for allegedly attacking journalist
(فوٹو؛ فائل)

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان قریشی نے صحافی پر حملے کے مقدمے کی سماعت میں شرکت سے انکار کر دیا اور مقدمے کی نقول لینے سے انکار کردیا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس نے ملزم ارمغان کو پیش کیا۔ سماعت کے دوران، ارمغان نے صاف انکار کرتے ہوئے مقدمے کی نقول وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ اس پر عدالت نے ملزم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ اسے مقدمے کی نقول کیوں نہیں لینا چاہیے۔

ملزم ارمغان نے جواب میں کہا کہ جب تک میرا وکیل موجود نہیں ہوگا، میں مقدمے کی نقول نہیں لوں گا۔ اس کے بعد عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ اور انتظامیہ سے اس معاملے کی وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کے مرکزی ملزم ارمغان کو 8 فروری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس مقابلے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے ایک صحافی پر حملے کے مقدمے میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

Related Posts