کراچی والوں کو احتیاط کرنا ہوگی ورنہ؛ شہر قائد میں طوفانی بارش کی پیش گوئی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

ملک بھر مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران شدید بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو بھی بارشوں کی نوید سنادی، متوقع ہے کہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر شدید بارش ہوگی جس سے مطلق مکمل اور جزوی طور پر پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔

موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق بارش کے ساتھ ہوا کی رفتار 10 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا اندازہ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 80 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رہے گا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوگا، گزشتہ روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہرین نے شہریوں کو بارش کی ممکنہ صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے احتیاطی اقدامات کرنے کا مشورہ ہے۔

Related Posts