رجب بٹ کے گھر پر دوبارہ فائرنگ کیوں کی گئی، یوٹیوبر کی حالت کیسی؟ اہم اور سنسنی خیز انکشافات

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
Why Was YouTuber Rajab Butt’s House Attacked
FILE PHOTO

لاہور سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ ایک مرتبہ پھر شدید خطرے، عدالتی کارروائیوں اور مذہبی حلقوں کی تنقید کی زد میں آ چکے ہیں۔

17 جولائی کی شب ان کے گھر پر دوسری مرتبہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس نے نہ صرف ان کی ذاتی سلامتی پر سوالات اٹھائے بلکہ سوشل میڈیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مذہبی تنظیموں کے درمیان ایک نئی بحث کو بھی جنم دیا۔

تازہ ترین واقعہ
رجب بٹ کے اہل خانہ کے مطابق 17 جولائی کی شب دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی۔ خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ رجب بٹ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔

دیواروں پر گولیوں کے واضح نشانات موجود ہیں اور اہل خانہ شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی قبضے میں لے لی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے گھر کے بیرونی گیٹ اور دیوار پر گولیاں لگیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

 

پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پہلا حملہ
یہ واقعہ پہلی مرتبہ 24 جون کی شب پیش آیا، جب نامعلوم افراد نے ایک سفید کلٹس گاڑی میں آ کر ان کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس واقعے میں ان کا پالتو کتا ہلاک ہو گیا اور اہل خانہ شدید صدمے سے دوچار ہو گئے۔ رجب بٹ اس وقت گھر سے باہر تھے جنہیں اہل خانہ نے فون پر اطلاع دی۔

پولیس میں مقدمہ 
رجب بٹ نے چونگ تھانے میں رپورٹ درج کروائی جس پر پولیس نے دفعہ 440 اور 429 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول، سی سی ٹی وی فوٹیج اور اہل خانہ کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سنگین ہے اور تفتیش پوری شدت سے جاری ہے ۔

پرفیوم تنازع 
رجب بٹ اس وقت شدید تنقید کی زد میں آ گئے جب انہوں نے اپنی خوشبو کی نئی سیریز کا نام 295 رکھا، جو توہینِ مذہب کے قانون 295C کی طرف اشارہ تھا۔

اس نام پر مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ بعدازاں رجب بٹ نے مکہ مکرمہ میں جا کر معافی مانگی اور ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے توبہ کا اعلان کیا۔ اس واقعے کے بعد کچھ عرصہ وہ سوشل میڈیا سے غائب رہے۔

13 جولائی 2025
محرم کے ابتدائی ایام میں رجب بٹ کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں انہوں نے بعض متنازع الفاظ استعمال کیے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنی۔ مذہبی جماعت نے ان کے خلاف بھرپور احتجاج اور سوشل میڈیا کمپین چلائی جبکہ سائبر کرائم ونگ میں ان کے خلاف باضابطہ شکایت بھی درج کرائی گئی۔

رجب بٹ کا مؤقف
رجب بٹ نے ان تمام واقعات کو ایک منظم مہم قرار دیا اور کہا کہ انہیں ان کے صاف گوئی اور سچائی پر مبنی مؤقف کی سزا دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور حکومت انہیں تحفظ فراہم کرے۔ ان کی ویڈیوز میں وہ مذہبی شدت پسندی کے خلاف آواز اٹھانے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

پولیس اور قانونی اداروں کی پیش رفت
پولیس حکام کے مطابق دونوں فائرنگ واقعات کی الگ الگ تحقیقات جاری ہیں۔ سی سی ٹی وی، موبائل ڈیٹا، اور اہل علاقہ کے بیانات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بھی رجب بٹ کے سوشل میڈیا مواد اور اس پر موصول شکایات کا جائزہ لے رہا ہے۔

Related Posts