حکومت نے قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مزید کتنا مہنگا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

How much has the government raised petrol and diesel prices this time?
FILE PHOTO

اسلام آباد: حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ متوقع ہے، عوامی حلقوں کی جانب سے اس فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اب نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب اس کی نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 1 روپے 85 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ یکم جولائی 2025 کو بھی پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ اُس وقت بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھی تھی۔

عوامی سطح پر ایک بار پھر مہنگائی کی نئی لہر کے خدشے اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں متوقع اضافے کے پیشِ نظر اس فیصلے کو غیر مقبول اور ناقابل قبول قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Posts