فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، درجنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

عشرہ محرم الحرام کے دوران فیک نیوز، مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کے تدارک کے لیے پنجاب حکومت نے سخت اقدامات اٹھا لیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر اسپیشل برانچ کی رپورٹ کی بنیاد پر درجنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کر دیے گئے۔

پنجاب میں سائبر پٹرولنگ کا پہلی بار آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اسپیشل کنٹرول روم اور مانیٹرنگ سیل 24 گھنٹے فعال ہیں۔

سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد کی ٹریسنگ اور قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ پی آئی ٹی بی کا خصوصی پورٹل شکایات کے اندراج کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ڈرون کیمروں پر مکمل پابندی اور سیکیورٹی سخت بنانے کی ہدایت کی ہے۔ جلوسوں کے داخلی راستوں پر خصوصی کیمرے نصب، خواتین عزاداروں کے لیے پولیس اہلکار تعینات، اور ہر جلوس کو آہنی پائپوں سے گھیرنے جیسے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ واقعۂ کربلا ہمیں امن و رواداری کا درس دیتا ہے، اور موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر عشرۂ محرم کے دوران کسی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔

Related Posts