انقلابی سوچ کا وارث: اسٹیو جابز کی حیرت انگیز پیشگوئیاں جو حقیقت بن گئیں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

ایپل کے شریک بانی اسٹیو جابز نہ صرف ٹیکنالوجی کے موجد تھے بلکہ ایک وژنری بھی تھے، جن کی کئی دہائیاں پرانی پیشگوئیاں آج کی دنیا میں حقیقت کا روپ دھار چکی ہیں۔

1985 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے پیشگوئی کی تھی کہ کمپیوٹر ہر گھر کا لازمی حصہ بن جائیں گے، جب کہ اس وقت امریکا میں صرف 10 فیصد گھروں میں کمپیوٹر تھے۔ آج 95 فیصد گھروں میں کمپیوٹر موجود ہیں۔

اسی انٹرویو میں انہوں نے آن لائن نیٹ ورکنگ، اسمارٹ فونز کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی، ای کامرس، اور کلاؤڈ اسٹوریج جیسے تصورات پر بھی حیران کن حد تک درست پیشگوئیاں کیں، جو اب ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں۔

1983 میں اسٹیو جابز نے چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی ٹولز کی آمد کی بھی پیشن گوئی کی تھی، جہاں انسان مشین سے سوال کر سکے گا اور وہ فلسفیانہ انداز میں جواب دے گی،آج یہ سب کچھ اے آئی چیٹ بوٹس میں ممکن ہو چکا ہے۔

اسٹیو جابز نہ صرف ٹیکنالوجی کی دنیا کے انقلابی کردار تھے بلکہ مستقبل کو دیکھنے والی ایک نادر بصیرت بھی رکھتے تھے۔

Related Posts