بلوچستان کا کوہ سلیمان بھی اسرائیلی اہداف میں شامل، پاکستانی صحافی کا خوفناک دعویٰ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کوہ سلیمان بلوچستان، فائل فوٹو
پاکستانی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا کوہ سلیمان بھی اسرائیل کے اہداف میں شامل ہے۔
عرب و مشرق وسطی امور کے معروف تجزیہ کار علی ہلال نے اپنی فیس بک وال پر لکھا ہے کہ کوہ سلیمان ان مقامات میں شامل ہے، جہاں تک رسائی عالمی صہیونی نیٹ ورک کا دیرینہ خواب ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل اپنے مزعومہ “گریٹر اسرائیل” کو ایک کوریڈور کے ذریعے براستہ ایران کوہ سلیمان سے ملانا چاہتا ہے۔

ان کے مطابق تحقیقی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ سوڈان کا کورش علاقہ اور بلوچستان کا کوہ سلیمان اور اس سے ملحقہ افغانستان تک پھیلے ہوئے علاقے صہیونی محققین کے لئے مذہبی حوالے سے اہمیت رکھتے ہیں۔
ان کے مطابق اس سلسلے میں 2005ء میں کچھ اسرائیلی صحافیوں نے افغانستان کا بھی دورہ کیا تھا۔ بعدازاں بچوں کی ایک تنظیم انہیں علاقوں سے کچھ افغان بچوں کو علاج کی آڑ میں بھارت کے راستے اسرائیل لے گئی تھی۔
علی ہلال کے مطابق یہودیوں کا خیال ہے کہ افغانستان کے راستے کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں حضرت سلیمان علیہ السلام کا آنا ہوا ہے جبکہ حضرت سلیمان علیہ السلام کو یہودی کنگ سولومون کہتے ہیں۔

Related Posts