فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات آج طے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Field Marshal Asim Munir to hold key meeting with Trump
ONLINE/ FILE PHOTO

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج ایک اہم ملاقات متوقع ہے جسے ایک غیر معمولی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے درمیان آج ظہرانے کے موقع پر ملاقات ہو گی۔

یہ ملاقات امریکی صدر کی کابینہ کے اجلاسوں کی مخصوص جگہ ’کابینہ روم‘ میں منعقد ہو گی جہاں میڈیا نمائندوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔

اعلیٰ سیکورٹی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ ملاقات امریکی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے ہو گی جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے بنتی ہے۔

قابل ذکر امر یہ ہے کہ اس اہم ملاقات سے ایک دن قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واشنگٹن ڈی سی میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی شہریوں سے خطاب کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی کوششوں کا خاص طور پر ذکر کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئندہ چند دنوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے اور یہ ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے باعث اپنا دورۂ کینیڈا مختصر کر دیا ہے اور بھارت کے وزیرِ اعظم سے ان کی ملاقات بھی ملتوی ہو چکی ہے۔

Related Posts