کراچی میں آج درجہ حرارت 45 ڈگری، کل سے موسم کیسا ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hot and Humid Weather in Karachi Today
GNN

پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ مضافاتی علاقوں میں بارش کا امکان بھی موجود ہے، ہوا میں نمی کی زیادتی کے باعث محسوس ہونے والا درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے تاہم شدید نمی کے سبب یہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس ہوگا۔ اس وقت کراچی میں اصل درجہ حرارت 32 ڈگری ہے لیکن جسمانی طور پر یہ 37 ڈگری محسوس ہو رہا ہے۔

نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

دوسری جانب اگلے 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی اور مشرقی سندھ کے چند مقامات پر جزوی طور پر ابر آلود موسم، گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں منگل کو درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ اور بدھ کو 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح راولپنڈی میں بھی منگل اور بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت انہی حدود میں رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حبس، گرمی اور شدید نمی والے موسم کا منگل کو آخری دن ہے۔بدھ سے سمندری ہوائیں دوبارہ بحال ہو جائیں گی اور موسم میں نمایاں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔

Related Posts