شہر میں ٹرک و ڈمپرز مافیا کو کون لگام ڈالے گا؟ واٹر ٹینکر نے کراچی کے مزید 2 نوجوان چھین لیے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹول فائل)

کراچی کی سڑکوں پر ایک اور المناک داستان رقم ہو گئی۔ زندگی کے خواب آنکھوں میں سجائے دو نوجوان دوست صرف آئس کریم کھانے کے لیے گھر سے نکلے، مگر واپسی ان کی لاشوں کی صورت میں ہوئی۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ انٹر بورڈ آفس، عبداللہ کالج کے قریب پیش آیا، جہاں ایک بے قابو واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار دو دوستوں کو روند ڈالا۔ 20 سالہ زبیر اور 18 سالہ ایان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دونوں بچپن کے ساتھی تھے اور زبیر کے بھائی رضوان کے مطابق وہ معمولی سی خوشی آئس کریم کے لیے نکلے تھے۔

حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ جذبات سے مغلوب مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی اور ڈرائیور پر تشدد شروع کر دیا۔ پولیس موقع پر پہنچی، ڈرائیور کو ہجوم سے بچایا اور آگ بجھانے کی کوشش کی۔ بعد ازاں، ڈرائیور کو گرفتار کر کے پاپوش نگر تھانے منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ شہرِ قائد میں واٹر ٹینکرز کی غفلت اب معمول بنتی جا رہی ہے کبھی کسی معصوم بچے کی جان جاتی ہے تو کبھی دو دوستوں کا خواب ادھورا رہ جاتا ہے۔

Related Posts