تین کروڑ تاوان مانگنے والے 2 افغان اغوا کار ہلاک، بچہ اور خاتون بازیاب

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

خیبر پختونخوا کے علاقے بالاکوٹ کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افغان اغواکاروں کو ہلاک کر دیا جبکہ اغوا شدہ دو سالہ بچے کو محفوظ طریقے سے بازیاب کروایالیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 5 جون کو کوہستان کالونی کی رہنے والی ایک خاتون نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا بیٹا اور اس کی نند اچانک لاپتا ہو گئے ہیں

پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ بچے کے والد جو دبئی میں مقیم ہیں، انہیں اغواکاروں نے تین کروڑ روپے کے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ اغواکاروں نے متاثرہ خاندان کو تاوان کے سلسلے میں ڈمگلہ بلایا۔

پولیس نے موقع پر چھاپہ مار کر جب گھیراؤ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور دو ملزمان کو ہلاک کر دیا۔

یہ دو افغان باشندے اغوا کی واردات میں ملوث تھے۔ پولیس نے بچے اور خاتون کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts