شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ 14 دہشتگرد ہلاک

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Security forces kill 22 terrorists in month-long Tirah operations
(فوٹو؛ فائل)

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ معلومات پر مبنی کارروائی کے دوران 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی 2 اور 3 جون 2025 کو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دتہ خیل کے عمومی علاقے میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔”

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشت گرد کو تلاش کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی دو الگ الگ کارروائیوں میں 7 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

Related Posts