پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 638 پوائنٹس کا اضافہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو تیزی کا رجحان جاری دیکھا گیا، کے ایس ای 100 انڈیکس 118,971 پوائنٹس پر بند ہوا جو 638 پوائنٹس (0.54 فیصد) کا اضافہ ہے۔

پی ایس ایکس میں آٹوموبائل، سیمنٹ، بینکنگ، تیل و گیس اور بجلی کے شعبوں میں وسیع پیمانے پر خریداری ہوئی۔ حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایس این جی پی ایل، ایم سی بی اور این بی پی جیسے بڑے اسٹاکس مثبت زون میں رہے۔

امریکی عدالت کے فیصلے کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھی گئی، جس میں ایشیائی اور یورپی مارکیٹس میں نمایاں اضافہ ہوا۔ اس فیصلے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کو کالعدم قرار دیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں میں خوشی دیکھی گئی۔

Related Posts