یہ کونسی روایات ہیں؟ امارا ت میں ٹرمپ کی آمد پر خواتین کے شرمناک رقص پر مسلمانوں میں شدید غم و غصہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Trump receives warm welcome in UAE
ONLINE

ابو ظہبی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے اسٹریٹجک دورے کے آخری مرحلے میں قطر سے روانہ ہو کر متحدہ عرب امارات کا رخ کیا جہاں ان کے استقبال میں روایتی گرمجوشی اور شاہانہ پروٹوکول کی مثال قائم کی گئی تاہم امریکی صدر کی آمد پر خواتین کے ننگے سر شرمناک انداز میں رقص پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا ہے۔

 

ابوظہبی پہنچنے پر صدر ٹرمپ کا استقبال متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے کیا۔ صدارتی محل قصر الوطن میں ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب، روایتی چائے، سرکاری ملاقاتیں اور پرتکلف عشائیہ رکھا گیا۔


یہ سب دیکھ کر ایسا لگا گویا صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں امن نہیں، بلکہ کسی قدیم سلطنت کی وراثت لینے آئے ہوں۔

تقریب کے دوران عرب خواتین نے “العیالہ” نامی روایتی رقص پیش کیا جس میں بالوں کو مخصوص انداز سے جھٹکنے کا مظاہرہ شامل تھا


۔ اس منظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں اور عوام کی بڑی تعداد نے حیرت اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

Related Posts