راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی افواج نے رات 7 اور 8 مئی کے درمیانی وقت میں پاکستان کے مختلف شہروں پر ڈرون حملے کیے، انہوں نے بھارت میں حملوں کے الزامات کی تردید کردی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان حملوں کو پاکستان کی خودمختاری پر سنگین حملہ قرار دیا جاتا ہے اور ان کا سخت جواب دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی کا یہ سلسلہ بین الاقوامی برادری کے علم میں ہے اور دنیا بھارتی عزائم کو دیکھ رہی ہے۔پاکستان حملہ کریگا تو دنیا دیکھے گی۔
انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے مختلف مقامات پر دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے اور مار گرائے گئے ڈرونز کا ملبہ اکھٹا کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل 7 مئی کو بھی پاکستان کی مسلح افواج نے پانچ بھارتی لڑاکا طیارے، ایک جنگی ڈرون، اور متعدد چیک پوسٹیں تباہ کی تھیں جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اس کارروائی میں کوٹلی، مظفرآباد، احمد پور شرقیہ باغ، اور مریدکے پر بھارتی میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ان حملوں کو “بزدلانہ کارروائی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کی گئی یہ کارروائیاں بغیر سزا کے نہیں چھوڑیں جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح مستعد، تیار اور دشمن کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
افواج پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی کے اعلان کے بعد بھارتی میڈیا میں شدید بوکھلاہٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔