بھارت کا جنگی جنون، لاہور میں بھی حملہ، پاکستانی فورسز نے ڈرون مار گرایا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan denies Indian claims of drone intrusions across LoC
FILE PHOTO

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی صبح اچانک دھماکوں کی آوازیں اور سائرن گونج اٹھے،سیکورٹی فورسز نے ایک بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرانے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کی گونج گوالمنڈی، نصیرآباد اور گوالمنگر سمیت کئی علاقوں تک سنی گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دھماکہ ڈرون حملے کا نتیجہ تھا۔ پولیس کو والٹن کے علاقے میں دو ڈرون حملوں کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس دوران چکوال کے علاقے دھمن کے قریب دیوالیان میں بھی ایک ڈرون گرنے کی اطلاع ہے جس کے ملبے کو پولیس نے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے لاہور ایئرپورٹ کے قریب فضاء میں ایک بھارتی جاسوس ڈرون کو بروقت نشانہ بنایا۔

یہ ڈرون پانچ سے چھ فٹ لمبا تھا اور سرحد پار سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ پاکستانی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کے سگنل کو جام کیا، جس کے بعد یہ مار گرایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈرون میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا اور اسے حساس تنصیبات کی نگرانی کے لیے بھیجا گیا تھا۔

جیسے ہی یہ ایک اہم عمارت کے قریب پہنچا، نشانہ بنانے کی کوشش کے دوران ایک زوردار دھماکہ ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، اور تفتیشی کارروائی شروع کر دی گئی۔

ڈرون کے ڈھانچے اور اس میں موجود اشیاء کا تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ بھارتی عزائم اور ممکنہ خطرات کا اندازہ لگایا جا سکے۔

Related Posts