متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستان اور بھارت پر زرو دیا ہے کہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہو۔
اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد نے بھارت اور پاکستان سے تحمل مزاجی اختیار کرنے، کشیدگی میں کمی لانے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور باہمی سمجھوتے کی دعوت دینے والی آوازوں کو سننا انتہائی اہم ہے تاکہ عسکری تصادم سے بچا جا سکے۔
شیخ عبداللہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی تنازعات کے پر امن حل کی تمام کوششوں کو کامیاب بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت تنازع نہیں بلکہ مفاہمت کا ہے تاکہ خطے میں کسی ممکنہ عسکری تصادم کو روکا جا سکے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔