بنگلہ دیشی کی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 10 روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔ وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیق الاسلام کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد 10 دن کی سرکاری چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن نے بدھ کے روز ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے عید پر 10 روزہ سرکاری تعطیل کا اعلان کیا۔
شفیق الاسلام نے مزید بتائٓیا کہ طویل تعطیلاتی دورانیے کے باعث دفاتر 17 مئی اور 24 مئی (ہفتے کے دن) کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری کام متاثر نہ ہوں۔
عام تعطیل کے دوران تمام سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار، نیم خود مختار اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔
ضروری خدمات جیسے بجلی، پانی، گیس اور دیگر ایندھن کی فراہمی، فائر سروس، بندرگاہ کی سرگرمیاں، صفائی کی خدمات، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ، پوسٹل سروسز، اور ان خدمات میں شامل گاڑیاں اور عملہ اس چھٹی کے دائرے میں نہیں آئیں گے۔
طبی خدمات میں مصروف ڈاکٹروں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان کے ساتھ ساتھ ادویات اور طبی آلات کی نقل و حمل کرنے والی گاڑیاں اور عملہ اس تعطیل سے مشروط نہیں ہوگا۔