حملہ کرنا بھارت کا انتخاب، اس کے بعد کیا ہوگا، یہ فیصلہ ہم کرینگے، پاک فوج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بھارت کو بے نقاب کردیا، فوٹو دی نیوز

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارتی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

یہ بات انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پہلگام حملے میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا پردہ چاک کرتے ہوئے تکنیکی نکات کی نشاندہی کی اور بتایا کہ واقعے کے بعد جتنی تیزی سے الزام لگا اور اقدامات ہوئے اُس سے سب عیاں ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ پہلگام واقعے کے بعد ایسا کیسے ممکن ہے کہ کم از کم 30 منٹ کا راستہ دس منٹ میں طے ہو اور تھانے جاکر ایف آئی آر درج کی جائے اور پھر پولیس واپس وقوعہ پر آجائے۔ ایف آئی آر کا مطالعہ کریں تو اندازہ ہوگا کہ بھارت نے دس منٹ کے اندر ہی واقعے اور ملزمان کا تعلق پاکستان سے جوڑا جو اس بات کی عکاسی ہے کہ یہ سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔

میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ اس واقعے کے ذریعے مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی اور تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ مسلمانوں کو چھوڑ کر صرف ہندوؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان جواب دینے کیلئے کن آپشنز کا انتخاب کرے گا؟ اس سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم صورت حال کو دیکھ رہے ہیں، ہمارا رسپانس اور ردعمل تیار ہے، نیشنل سیکیورٹی کونسل میٹنگ کے مطابق ہمارے پاس آپشنز ہیں، ہم ہر صورت پاکستان کا دفاع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کی صورت میں ہم بھارت کو فضا سے زمین تک ہر محاذ پر جواب دینے کے لیے تیار ہیں، حملہ کہاں ہوگا یہ بھارت کا انتخاب ہے، آگے کہاں جانا ہے یہ ہم بتائیں گے، بھارت کی حکمت عملی ہوسکتی ہے کہ ہمیں مشرقی سرحد پر مصروف رکھے تاہم ہماری فوج ہر محاذ پر جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوجی تصادم کا راستہ بھارت نے منتخب کیا تو یہ ان کی چوائس ہوگی، آگے یہ معاملہ کہاں تک جائے گا یہ ہماری چوائس ہوگی، بھارت سے پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر باقاعدہ پروپیگنڈا جاری ہے، سوشل میڈیا اکاؤنٹس خبر کے متعبر ذرائع نہیں ہوتے، بھارت کی کوئی حرکت کی تو ہم فوری جواب دینے کے لیے ہر طرح تیار ہیں۔

Related Posts