سوشل میڈیا پر ایک وڈیو گردش کر رہی ہے کہ امریکی اینی میٹڈ سیریز ’’دی سمپسنز‘‘ نے بھارت کی طرف سے پاکستان پر ایٹمی حملے کی پیش گوئی کی تھی۔
دعویٰ مختلف ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے جس میں بھارت کو پاکستان پر حملہ کرتے دکھایا گیا ہے۔
اس دعوے کے پیچھے سچائی کا جائزہ لینے پر یہ بات سامنے آتی ہے کہ “The Simpsons” کی کسی بھی معروف یا تصدیق شدہ قسط میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ یا ایٹمی حملے کا ذکر نہیں ہے۔
یہ دعویٰ ایک پرانی ویڈیو پر مبنی ہے جو 2019 میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ “The Simpsons” نے پاکستان پر بھارت کے ایٹمی حملے کی پیش گوئی کی تھی تاہم اس ویڈیو میں دکھایا گیا مواد “The Simpsons” کے کسی بھی حقیقی واقعہ سے میل نہیں کھاتا۔
یہ بات قابل غور ہے کہ “The Simpsons” ایک طنزیہ کارٹون سیریز ہے جو مختلف عالمی اور امریکی مسائل پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتی ہے۔ اس سیریز میں، بعض اوقات، ایسے مناظر کو دکھایا گیا ہے جو بعد میں حقیقی زندگی میں پیش آئے، جیسے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت۔ تاہم، ان میں سے اکثر واقعات اتفاقی ثابت ہوئے ہیں اور ان کا مقصد پیشین گوئی نہیں ہے۔
یہ دعویٰ کہ ’’دی سمپسنز‘‘ نے پاکستان پر ہندوستان کے حملے کی پیش گوئی کی تھی۔ یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر مبنی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ معروف کارٹون سیریز ’دی سمپسنز‘ میں کی جانے والی کئی پیش گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں۔
ان کارٹونز کے ذریعے اب ایلون مسک اور سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر کے بارے میں ایک پیش گوئی منظرعام پر آ گئی ہے۔