سُومونا چکرورتی نے کپل شرما سے علیحدگی کی افواہوں کو مسترد کر دیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Sumona Chakravarti shuts down breakup rumors with Kapil Sharma
(Image: Mid-Day)

ممبئی: بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ سُومونا چکرورتی نے کپل شرما سے علیحدگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔

اسکرین کے “سوویر سرن شو” میں گفتگو کرتے ہوئے سُومونا نے بتایا کہ ان کا کپل شرما کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلق 10 سال تک مختلف ٹی وی چینلز پر جاری رہا۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا “زیادہ تر شادیاں اتنی دیر تک نہیں چل پاتیں مگر ہماری آن اسکرین جوڑی چلتی رہی۔ ہر سال ہم جون جولائی میں وقفہ لیتے تھے۔”

انہوں نے مزید کہاکہ “ہم نے 2023 میں سونی ٹی وی پر آخری سیزن مکمل کیا جس کے بعد کپل امریکہ کے دورے پر چلے گئے۔ پھر مجھے معلوم ہوا کہ وہ اپنا شو نیٹ فلکس پر لے جا رہے ہیں۔ سچ کہوں تو اس حوالے سے ہماری کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔ ایسا نہیں تھا کہ ہم نے فون پر اس پر تبادلہ خیال کیا ہو۔”

سُومونا نے وضاحت کی کہ وہ ذاتی طور پر کپل سے زیادہ قریبی تعلق نہیں رکھتیں اور انہیں ان کے شو کا حصہ نہ بننے کا کوئی افسوس نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے سیکھا ہے کہ کام اور ذاتی زندگی کو الگ رکھنا ضروری ہے، ورنہ یہ مشکل ہو سکتا ہے تاہم انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ “دی کپل شرما شو” کی بے پناہ مقبولیت اور اثر و رسوخ ہے۔

شو میں بعض اوقات خواتین کے حوالے سے کیے جانے والے مذاق پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے سُومونا نے اس کا دفاع کیا اور کہا کہ یہ محض ایک اسکرپٹڈ تفریح ہے۔

یہ صرف اداکاری ہے، کپل، سُومونا کی توہین نہیں کر رہے۔ بٹواور منجو کے کرداروں اور حقیقی زندگی میں فرق ہوتا ہے۔ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے لیکن ناظرین کو بھی حقیقت اور تخیل میں فرق سمجھنا چاہیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سُومونا چکرورتی نے 2013 میں “کامیڈی نائٹس وِد کپل” سے کپل شرما کے ساتھ کام کا آغاز کیا اور 2023 تک “دی کپل شرما شو” کا حصہ رہیں۔

اگرچہ وہ نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے “دی گریٹ انڈین کپل شو” کا حصہ نہیں ہیں جس میں کپل شرما، سنیل گروور، کرشنا ابھیشیک، کیکو شردا اور ارچنا پورن سنگھ شامل ہیں مگر وہ اپنے سابقہ سفر کی شکر گزار ہیں۔

Related Posts