اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباددیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نیا سال ملک میں عوامی راج کا سال ہوگا۔
اپنے ایک پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص اور متعصبانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے عوام مشکلات کا شکار رہے ہیں اور دو وقت کی روٹی کے لئے مجبور ہو چکے ہیں جبکہ یہ حکومت امیروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔
موجودہ حکومت کی غیرانسانی پالیسیوں کی وجہ سے آٹھ لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے پیچھے جا چکے ہیں اور افراط زر کی وجہ سے مزید لوگ غربت میں ڈوب جائیں گے۔
مزید پڑھیں:دہشتگردوں کی مالی معاونت میں ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسیع جلیل کا نام سامنے آگیا