اداکارہ نکول کڈمین نے ایک بار جنسی مناظر پر مبنی فلم میں کام کیا جس میں انہیں اپنے شوہر ٹام کروز کے ساتھ سیکس سینز کے لیے اپنے معاہدے میں ایک شق شامل کروانی پڑی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم، جسے آپ نیٹ فلکس پر دیکھ سکتے ہیں، اسکی پروڈکشن کافی دلچسپ تھی جس میں کروز اور نکول کڈمین نے ایسے معاہدے پر دستخط کیے جن کی کوئی مدت نہیں تھی۔ یہ فلم دنیا کے طویل ترین مستقل شوٹ کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوئی۔
فلم کی پروڈکشن میں 15 ماہ سے زیادہ کا وقت لگا، جس کی وجہ سے بچوں نے برطانوی لہجہ اختیار کر لیا۔ فلم کا نام “آئز وائیڈ شٹ” ہے، جو کہ ایک ایروٹک تھرلر ہے جس میں کروز اور نکول کڈمین نے شوہر اور بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔
نکول کڈمین نے نیو یارک میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی عریانی کے بارے میں ایک خاص معاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ “جب میں نے اسٹینلے کوبریک کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں مکمل عریانی چاہوں گااور میں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم۔
اداکارہ میرا کی نازیبا تصویر وائرل، کیا کوئی نئی شرمناک ویڈیو بھی آنیوالی ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ “ہم نے ایک بہترین معاہدہ کیا جس کے تحت وہ مجھے سینز دکھائیں گے جن میں عریانی شامل ہوگی۔ اس طرح میں مکمل طور پر محفوظ محسوس کر سکوں گی۔
نکول کڈمین کا کہنا ہے کہ میں اس تعلق کو پسند کرتی ہوں جو ایک ڈائریکٹر اور اداکار کے درمیان ہوتا ہے۔ جب یہ خالص ہو تو یہ شاندار ہوتا ہے۔