ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، آج سے گھریلو اور کمرشل سلنڈر کتنا سستا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Crackdown Begins Against Expensive LPG Sellers
FILE PHOTO

مہنگائی کے شکار شہریوں کے لیے خوشخبری، جنوری 2025 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جو سال نو کے آغاز پر کچھ مالی ریلیف فراہم کرے گا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جنوری کے لیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں ایل پی جی کی قیمتوں میں فی کلوگرام 4اعشاریہ1 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد 11اعشاریہ8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 47اعشاریہ43 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2953 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ ماہ یہ 3079 روپے تھی۔ اسی طرح کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی 182 روپے کی کمی کی گئی ہے اور اب یہ 11363 روپے میں دستیاب ہوگا۔

غریب عوام کو نئے سال کا تحفہ، حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کردیا

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی حکومتی پیداواری قیمت میں فی میٹرک ٹن 4020 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کی وجہ سے موجودہ فی کلوگرام قیمت 250اعشاریہ28 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ کمی ان گھریلو اور کاروباری افراد کے لیے ریلیف کا باعث بنے گی جو اپنی ضروریات کے لیے ایل پی جی پر انحصار کرتے ہیں۔

Related Posts