فیصل آباد روڈ پر خاتون کو چھیڑنے پر عوام نے نوجوان کی پھینٹی لگا دی۔
ذرائع کے مطابق خاتون کو چھیڑنے اور موبائل نمبر مانگنے پر عوام نے نوجوان کی خوب تسلی کی۔ ذرائع نے بتایا کہ اقبال نامی نوجوان بھٹو کالونی میں خاتون کیساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا۔
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا آغاز کب، کہاں ہوگا، میزبان کون ہوگا، تفصیلات دیکھئے
خاتون کے شور مچانے پر عوام نے ناکام عاشق کی خوب دھلائی کر ڈالی۔ نوجوان کی مار دھلائی کے وقت عوام نے ویڈیو بھی بنائی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے نوجوان کو عوام لاتوں اور گھونسوں ٹھکائی کررہی ہے۔
واقعہ کی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم پولیس واقعہ سے لاعلم نظر آئی۔ واضح رہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی اوباشوں کی جانب سے سر عام خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
گزشتہ دنوں پولیو ورکرز خواتین کے سامنے مکمل برہنہ ہونے والے ایک اوباش کو پولیس نے کارروائی کرکے اس کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ سر عام ایسے شرمناک واقعات میں اضافہ معاشرے میں فرسٹریشن میں اضافے کی عکاسی کر رہا ہے۔ جس کے تدارک کیلئے معاشرے کو سوچنا ہوگا۔