مولانا فضل الرحمن مختصر وقت کیلئے وزیر اعظم بننے والے ہیں، سینئر سیاستدان کا دعویٰ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
فوٹو دی نیوز

پاکستان کے ایک سینئر سیاستدان نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک ڈیڑھ سال کے لیے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔

نجی چینل ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مذاکرات کی باتوں کے دوران کم از کم احتجاج اور مارا ماری نہیں ہو گی، مذاکرات کا ہونا اچھی بات ہے، مذاکرات ہونے چاہئیں۔

وزیر اعظم سے ملنے کے بعد مولانا فضل الرحمن پر امید، رجسٹریشن بل پر پیشرفت کی تفصیلات

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مولانا فضل الرحمان کے قد کے سیاست دان بہت کم ہیں، مولانا صاحب ایک ڈیڑھ سال کے لیے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری ہو سکتی تھی لیکن حکومت کی نیت ہی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود کم ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی ہے، اسٹاک مارکیٹ اس سے بھی اوپر جائے گی اور اس میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ٹیکس نہیں لگنے دیا، پنشن ریفارمز نہیں کیں، وزیر اعظم معاشی اصلاحات نہیں چاہتے وہ سیاسی مفادات کو آگے لے آتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ درآمدات میں 7 فیصد کمی آئی ہے، ٹیکس ریٹ اس وقت بہت زیادہ ہے اور اگر معاشی اشاریے مثبت نہیں کیے تو سرمایہ کاری نہیں بڑھ سکتی۔

Related Posts