عمران خان کی بہن نے بشریٰ بی بی کے کردار پر سوالات اٹھا دیے

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاکستان ٹوڈے

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بشری بی بی کے کردار پر سوال اٹھا دیا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر عمران خان کی ہمشیر علیمہ خان نے کہا کہ شام ہوتے ہی مرکزی کنٹینر کا ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس کیوں بند کردی گئیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ ساؤنڈ سسٹم اور روشنی نہ ہونے کے باعث مکمل اندھیرے میں عوام کو ہدایات جاری ہوئیں نہ کوئی رہنمائی فراہم کی گئی۔

 

علیمہ خان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ہم نے ساری شام کنٹینر پر روشنی اور آواز کے چلانے کی درخواست کی، لیکن ہدایت دینے والے لوگوں کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے کئی دیگر حامیوں کی جانب سے بھی اسی قسم کے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

Related Posts