بالی ووڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن حالیہ ایونٹ میں سرخ رنگ کے لباس میں نظر بالکل الگ دکھائی دیں جس پر مداحوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔
جینیفر اینسٹن نے اتوار کو ایمی ایف وائی سی ایونٹ میں اپنے مشہور ڈرامے دی مارننگ شو کے لیے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔
55 سالہ سابقہ فرینڈز اسٹار، جو ایپل پلس ٹی وی سیریز میں ٹی وی اینکر الیکس لیوی کے کردار کے لیے جانی جاتی ہیں، لاس اینجلس کے پیراماؤنٹ اسٹوڈیو میں آتے ہوئے بغیر آستین والے اسٹائلش لباس میں شاندار لگ رہی تھیں۔
پھولوں کے نمونوں سے مزین گہرے سرخ لباس میں ستاروں کی دلکشی پھیلی ہوئی ہے، جس میں ایک مماثل روبی لاکٹ ان کی پرسنالٹی کو مزید نکھار رہا تھا، بہت سے لوگ اداکارہ کی شکل پر حیران تھے۔
55سالہ جینیفر اینسٹن ان تصاویر میں بہت کھلی کھلی نظر آئیں اور عمر کی نسبت ان کے چہرے پر کوئی جھری یا ڈھلتی عمر کا کوئی اثر دکھائی نہیں دیا جس پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔
تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ایک مداح نے لکھا کہ اداکارہ نے اپنے چہرے کو کیا کیا ہے؟‘‘، دوسرے نے کہا، ’’اداکارہ جوان نظر آنے کی کوشش کررہی ہے لیکن ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ اب بہت زیادہ بوڑھی ہو چکی ہے ۔