معروف اداکار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ ہانیہ عامر کے آنے والے ڈرامہ کبھی میں کبھی تم کیلئے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اے آر وائے ڈیجیٹل کے آنے والے ڈرامے میں معروف اداکار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ ہانیہ عامرمرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے، دونوں فنکاروں نے فوٹو شوٹ میں حصہ لیا اور دلکش تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار فہد مصطفیٰ تقریباً 10 سال کے بعد اے آر وائے ڈیجیٹل کے ڈرامہ کبھی میں کبھی تم کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں اور ان کے مد مقابل مشہور اداکارہ ہانیہ عامر کو کاسٹ کیا گیا ہے۔
فہد مصطفیٰ کا آخری ڈرامہ ’دوسری بیوی‘ (2015) میں تھا، جس میں ماہاوارثی اور حریم فاروق شریک تھے۔دریں اثنا، ہانیہ عامر کو آخری بار اس سال کے شروع میں وہاج علی اور زاویار نعمان کے ساتھ مجھے پیار ہوا تھا میں دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس ڈرامہ میں روایتی کہانی سے ہٹ کر ایک ایسے جوڑے کے بارے میں بتایا گیا ہے جس میں لڑکا اور لڑکی دونوں بغیر کسی رشتے کے ساتھ رہتے ہیں۔ دونوں فنکار ایک دوسرے سے مختلف شوق اور مشاغل رکھتے ہیں تاہم ڈرامہ کا ٹیزر دیکھنے کے بعد بعض حلقوں نے اس پر تنقید بھی کی ہے۔