لا پتا بچوں کو کیسے جنسی دھندے میں استعمال کیا جاتا ہے؟ خوفناک انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو گلوبل ولیج اسپیس

لاہور پولیس نے گھر سے بھاگے ہوئے اور لاپتا ہونے والے بچوں کے جنسی استحصال کروانے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے چنگل سے 8 بچوں کو بازیاب کروالیا۔

ملزمان کا ٹارگٹ گھروں سے کسی نہ کسی وجہ سے بھاگ کر آنے والے بچے ہوتے تھے، ملزمان ان بچوں کو ورغلا کر یا زبردستی مختلف سرائے خانوں میں لے جاکر وہاں پر ان کا جنسی استحصال کرواتے تھے۔

ملزمان اس گھناو نے کام کے لیےمہمانوں سے 500 سے 1500 روپے تک لیتے اور ان بچوں کو 200 سے 300 روپے تک دیتے تھے۔

ڈی آئی جی سی آئی اے کے مطابق ملزمان زیادہ تر داتا دربار کے اطراف سے بچے لے کر جاتے اور چند روپوں کی خاطر ان سے بد سلوکی کرواتے تھے۔

پولیس نے مختلف سرائے پر چھاپے مار کر آٹھ بچوں کو بازیاب کرواکر گروہ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان ڈیڑھ سال سے یہ دھندا کر رہے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Related Posts