چکوال میں مدرسے کے اساتذہ درندے بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چکوال کے ایک مدرسے کے دو اساتذہ کی جانب سے بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں چکوال کے تھانہ صدر میں اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے جس میں مدعی نے بتایا کہ اس کا 12 سال کا بیٹا کافی دنوں سے پریشان تھا، پوچھنے پر بیٹے نے بتایا کہ اسے استاد کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

20 سال قبل لکھا گیا اسامہ بن لادن کا ’’لیٹر ٹو امریکا‘‘ امریکیوں کا ذہن کیسے بدل رہا ہے؟

ایف آئی آر کے مطابق بچے نے بتایا کہ مدرسے کے دو اساتذہ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، بچے نے بتایا کہ دو اساتذہ نے اس کے علاوہ متعدد دیگر بچوں کے ساتھ زیادتی کی اور جسم پر چھری سے نشان بھی بنائے۔

مقامی اسپتال نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بچوں کے جسم پر چھری سے نشانات بنائے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بچوں کی جانب سے جن دو اساتذہ کے نام بتائے گئے ہیں ان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Related Posts