مقبول ترین سیاحتی ملک بننے کی دوڑ جاری، ترکی نے اہم ملک کو پیچھے چھوڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبول ترین سیاحتی ملک بننے کی دوڑ جاری ہے جس میں ترکی نے خوشبوؤں کی سرزمین فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ترک سرزمین پر سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ترکی مقبول ترین سیاحتی ملک بننے کی فہرست میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ فرانس اور اسپین کے بعد چھٹیاں گزارنے کیلئے ترکی دنیا کی دوسری مقبول ترین منزل بننے کیلئے تیار ہے۔

پاک افغان تعلقات میں سخت کشیدگی، اہم طالبان وزیر دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ترکی ایشیا اور یورپ دونوں براعظموں میں پھیلا ہوا ہے جہاں بیک وقت اسلامی اور یورپی ثقافت کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے جبکہ ترکی کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل کیخلاف احتجاج، سویڈش کارکن سے مائیک چھیننے کی کوشش

کورونا کے باعث دنیا بھر میں درجنوں ممالک کی سیاحتی سرگرمیاں معدوم ہوکر رہ گئیں جس کے بعد ترکی میں سیاحوں کی تعداد میں 70فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس 4 کروڑ 46 لاکھ سیاح ترکی پہینچے تھے۔

رواں برس ترکی میں سیاحوں کی تعداد 5 کروڑ تک جا پہنچے گی۔ سیاحتی ادارے ٹور ازم اکانومکس اور ڈبلیو ٹی ایم کے اعدادوشمار سے حقائق سامنے آگئے۔ 2022 میں علاج کی غرض سے بھی 12لاکھ سیاح ترکی پہنچے تھے۔بعض سیاحوں نے اسلام قبول کرلیا۔ 

رواں برس کے پہلے 6 ماہ کے دوران 7 لاکھ 46 ہزار 290 سیاح ترکی پہنچے کیونکہ ترکی میں کاسمیٹک دندان سازی اور ہیئر ٹرانسپلانٹ کی بہترین خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔لیزر ٹیکنالوجی سے آنکھ کا علاج اور وزن کم کرنے کیلئے سرجری بھی ہوتی ہے۔

ہر سال کاسمیٹک دندان سازی کیلئے ڈھائی لاکھ مریض ترکی کا رخ کرتے ہیں۔ صرف اگست کے دوران 17 لاکھ سے زائد سیاح ترکی پہنچے۔ برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں سیاحوں کیلئے بہترین مقام کے طور پرترکی کی شہرت میں اضافہ ہورہا ہے۔

Related Posts