عائزہ خان نے غزہ کے شہداء کے حوالے سے کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عائزہ خان نے غزہ کے شہداء کے حوالے سے کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
عائزہ خان نے غزہ کے شہداء کے حوالے سے کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے فلسطین کے حق میں کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

عائزہ خان طویل عرصے سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، حال ہی میں معروف فنکارہ نے فلسطینیوں کی حمایت نہ کرنے کے الزام کا جواب دیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے حال ہی میں یہ سوال اٹھایا تھا کہ متعدد اداکاروں نے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کی تاہم اس دوران عائزہ خان نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ/عائزہ خان

مداحوں کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ عائزہ خان نے اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کہا تھا کہ ہم غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کا درد محسوس کرسکتے ہیں۔ میں خاموش اس لیے ہوں کیونکہ میرے نزدیک دعا زیادہ ضروری ہے۔

اپنے انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ عائزہ خان نے مزید کہاتھا کہ روزانہ انسٹاگرام پر پوسٹنگ سے زیادہ دنیا بھر کیلئے دعا کی ضرورت ہے، جتنا کہ آپ سب کرسکیں اور اس پلیٹ فارم پر ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے یا الزام تراشی کی کوئی ضرورت نہیں۔

عائزہ خان نے بمباری کے دوران فلسطینیوں کی حمایت نہ کرنے کے الزام کا کیا جواب دیا؟

اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ ہم سب کے عزیز رشتہ دار اور بچے ہیں اور ہم ایک دوسرے کا درد محسوس کرسکتے ہیں لیکن غزہ والوں کیلئے یہ کتنا دردناک ہوگا، اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ مجھے اللہ تعالیٰ پر یقین ہے اور اللہ بہت جلد انصاف کرے گا۔

Related Posts