پاک فوج کی ڈی آئی خان اور لکی مروت میں کارروائی، 2دہشتگرد ہلاک، 3جوان شہید

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

خیبرپختونخوا میں 3 مختلف دہشت گردی کے واقعات پیش آئے ہیں جس میں دو دہشتگرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے 3جوان جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے روڑی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔

دہشتگرد کی شناخت اسامہ کینام سے ہوئی ہے جو بڑی شخصیت کو خودکش حملے میں نشانہ بنانے والا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے لکی مروت میں دہشت گردی کی اطلاعات پر آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک ظفراقبال اور سپاہی حاجی جان شہید ہوئے۔

ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں آئی ای ڈی دھماکے میں 39سالہ حوالدار شاہداقبال شہید ہوئے۔

بلوچستان: فورسز کی گاڑیوں پر حملہ، پاک فوج کے 14جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کیخاتمیکیلیے پُرعزم ہیں اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

Related Posts