اسرائیل کی جانب سے قتل کی دھمکیاں، امریکی ماڈل جیجی حدید نے اپنا فون نمبر تبدیل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ میں فضائی حملوں کے شکار معصوم فلسطینیوں کی حمایت پر اسرائیل نے نامور امریکی ماڈل جیجی حدید کو دھمکیاں دینا شروع کردیں جس کے بعد اب ماڈل نے اپنا فون نمبر تبدیل کردیا ہے۔

امریکی ماڈل جیجی حدید اور اُن کے اہلخانہ کو ای میل، سوشل میڈیا اور ان کے فون نمبرز کے ذریعے قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ جس کے بعد امریکی ماڈل جیجی حدید اور اُن کی بہن بیلا حدید نے اپنے موبائل فون نمبرز تبدیل کردیے ہیں جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ امریکی ماڈل کے والد محمد حدید قتل کی دھمکیوں پر ایف بی آئی سے رجوع کریں گے۔

امریکی ماڈل جیجی حدید کے والد کا تعلق فلسطین سے ہے، اسی وجہ سے اُن کا خاندان ہمیشہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنی آواز بُلند کرتے ہیں۔

دوسری جانب غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں، غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ شہر کے الاحلی اسپتال کو نشانہ بنایا گیا جہاں 10 روز سے جاری اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے شہریوں کو مسلسل طبی امداد کیلئے لایا جارہا تھا۔

واضح رہے کہ جیجی حدید نے فلسطین میں انسانی المیے پر سخت موقف اپناتے ہوئے اسرائیلی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

امریکی ماڈل کی فلسطین کی حمایت کے بعد اسرائیلی حکومت کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے امریکی ماڈل کو سخت جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ یہودی بچوں کی موت پر آنکھیں کیوں پھیر رہی ہیں۔

سرکاری اکاؤنٹ نے مزید لکھا تھا کہ جیجی حدید کی خاموشی بتاتی ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہے اور اسرائیل امریکی ماڈل کو نہیں چھوڑے گا۔

Related Posts