اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوچکی ہے اب سرکاری ادارے مہنگائی کم کرائیں۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے، متعلقہ حکام کو قیمتوں کے کنٹرول کا طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تمام وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کے اقدامات کئے جائیں، اس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔