پاکستان کا غزہ کیلئے امداد بھیجنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے، حکومت نے فلسطینیوں کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد غزہ روانہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اندھا دھند اسرائیلی جارحیت اور محاصرے کے تناظر میں گنجان آباد غزہ کے پہلے سے مظلوم عوام کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیے کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے دکھوں کو کم کرنے کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد غزہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ حکومت فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی، اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں، حکومت مصر اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے تاکہ ترسیل کے طریقوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔

Related Posts