پنجاب کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی تبدیل

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی تبدیل
پنجاب کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی تبدیل

لاہور: میٹرک کے بعد اب پنجاب کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی تبدیل کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے داخلوں کے لیے حافظ قرآن امیدواروں کے اضافی نمبر کو میرٹ سے حذف کردیا ہے۔

محکمہ صحت کا اس حوالے سے کہناہے کہ حافظ قرآن طلبا و طالبات کو اب اضافی نمبر نہیں دیے جائیں گے، رواں سال حافظ قرآن کو اضافی نمبر پی یم ڈی سی کے کہنے پر نہیں دے رہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پی ایم ڈی سی نے اس بارے فیصلہ سپریم کورٹ کے چھ رکنی بینچ کے فیصلے کے بعد کیا گیا، حافظ قرآن بارے نئی پالیسی پر عمل درآمد رواں سال داخلوں پر ہو گا۔

مزید پڑھیں:سوات میں لڑکیوں کو کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا

اس سے قبل حافظ قرآن کو اضافی 20 نمبر دئیے جاتے تھے، حافظ قرآن کو 20 نمبر ایف ایس سی کے نمبروں میں شامل ہوتے تھے۔

Related Posts