الیکشن کمیشن آئین کے مطابق عام انتخابات کا اعلان کرے گا۔نگران وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق عام انتخابات کا اعلان کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن جب الیکشن کروائے گا، تب تک میں یہاں موجود ہوں۔ انتخابات کے حوالے سے جو بھی فیصلہ آیا، نگران حکومت معاونت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

مہنگی بجلی کے ستائے عوام کیلئے بڑے ریلیف کا پلان تیار

بیان میں نگران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایسا اعلان کریں جو بعد میں واپس لینا پڑے۔ امیر لوگوں سے ٹیکس لے کر پسماندہ طبقے پر خرچ ہونا چاہئے۔ بجلی کا ترسیلی نظام بہت سارے نقائص کا شکار ہے۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ٹیکس کے نظام کی صلاحیت بھی کمپرومائزڈ ہے۔ ہم نے پہلی میٹنگز پاور ٹیرف اور ٹیکسیشن کے حوالے سے کیں۔ ان دو سیکٹرز کو ہم نے اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہماری معاشی اور پاور کی ٹیمیں مسئلے کے حل تجویز کرنے والی ہیں۔ کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکن قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتے۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہورہی ہے۔ 

 

Related Posts